3 جنوری 2012 - 20:30

بحرینی حکومت نے آل خلیفہ کےخلاف عوام کےاحتجاج کاسلسلہ جاری رہنے پرتشویش ظاہرکرتےہوئےاسے فورا بند کرنےکی اپیل کی ہے۔

ابنا: بحرین کی سماجی بہبود کی وزارت نے منگل کےدن اعلان کیاہےکہ آل خلیفہ حکومت کےخلاف بحرینی عوام بالخصوص جوانوں کےاحتجاج نے اس ملک کوبحران سےدوچارکردیاہے۔

بحرینی عوام کےاحتجاج کوروکنےکےلئے بحرینی حکومت کی کوششوں کےدرمیان اس ملک کی عدالتی کونسل کےنائب سربراہ شیخ خلیفہ بن راشدآل خلیفہ نےحالیہ مظاہروں میں گرفتارہونےوالوں کےخلاف فوجی عدالت کےفیصلوں پرنظرثانی کےلئے ایک عدالتی پینل تشکیل دینےکافیصلہ کئےجانےکی خبردی ہے۔شیخ خلیفہ بن راشدآل خلیفہ نے کہاہےکہ یہ عدالتی پینل جوبعض سول ججوں پرمشتمل ہوگاآزادی بیان سےمتعلق مسائل کےسلسلےمیں جاری ہونےوالےاحکامات پرنظرثانی کرےگا۔

بحرین کی عدالتی کونسل کےنائب سربراہ نے کہاکہ یہ اقدام تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کےتناظرمیں انجام دیاجارہاہےجس نے مظاہرین کےخلاف حدسےزیادہ طاقت کےاستعمال کی مذمت کی ہے ۔تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق کچہ دنوں پہلے بحرین کےبادشاہ حمدبن عیسی آل خلیفہ کےحکم سے تشکیل پانےوالی اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاتھاکہ کم سےکم تیس مظاہرین، سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں مارےگئے اورپانچ مظاہرین کوجیلوں میں تشدد کےنتیجےمیں اپنی جان سےہاتھ دھوناپڑاجبکہ سیکڑو افراد زخمی ہوئےہیں۔

آل خلیفہ حکومت کےخلاف عوامی احتجاج رکوانےکاسلسلہ ایسےعالم میں جاری ہےکہ مخالف بحرینی گروہ آل خلیفہ اورآل سعود کےفوجیوں کےہاتھوں اس ملک کےعوام کی سرکوبی کی مذمت کرتےہوئے اپنےحقوق کےحصول تک مظاہروں کاسلسلہ جاری رکھنےپرتاکیدکررہےہيں۔

اس سلسلےمیں بحرین کی احرار پارٹی نے ایک اعلامیہ جاری کرکےتاکیدکی ہےکہ بحرینی حکومت نےملت بحرین کےخلاف غیرمنصفانہ جنگ شروع کررکھی ہے اورملت بحرین کےپاس اپنےدفاع کےسوا کوئی چارہ نہيں ہے اوربیرونی ممالک کی جانب سےآل خلیفہ کی حمایتوں کےسبب بحرینی حکومت کوکوئی روکنےوالانہيں ہے۔جمعیت وفاق نےبھی پرامن مظاہروں کاسلسلہ جاری رکھنےپرتاکیدکرتےہوئےاعلان کیاہےکہ منامہ حکومت غیرملکی فوجیوں بالخصوص سعوی فوجیوں اورنیم فوجیوں کےذریعےبحرینی عوام کےپرامن مظاہروں کودباناچاہتی ہے۔

بحرین کےانقلابی جوانوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کےاداروں سےمطالبہ کیاہےکہ وہ آل خلیفہ حکومت کےجرائم روکنےکےلئےاقدام کریں۔

تازہ ترین رپورٹوں کےمطابق احتجاج کرنےوالی ایک اور بحرینی خاتون شہیدہوگئی ہے ۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق آج بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کےدوران سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سےزہریلی گیس کےحملےکےنتیجےمیں یہ بحرینی خاتون شہیدہوئی ہے۔

بحرین میں عوام اور مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے آمریت کےخلاف پرامن مظاہروں کاسلسلہ جاری رہنے کی صورت میں ایک دن وہ ضرورآئےگاجب ٹیونس ، مصر، اورلیبیاکی مانند بحرین کی آمرحکومت کاتختہ بھی پلٹ جائےگااور بحرینی عوام آزادی کی فضاميں سانس لےسکیں گے۔ .....

/169